اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

19 ستمبر, 2026 12:24

کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی مکمل ہوگئی، فجر کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے پولیس لائن میں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جبکہ آپریشن کی براہ راست نگرانی کوہاٹ میں تعینات جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے کمانڈوز اور جوانوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ پولیس لائن کے مختلف حصوں کو کلیئر کیا اور علاقے میں سرچ و کلیئرنس کا عمل مکمل کیا۔

کارروائی مکمل ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئر کیے گئے علاقے کو پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ پولیس لائن میں سیکیورٹی اقدامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔