اسلام آباد ایم او یو پر واپسی کی سفارتی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان ایرانی وزارت داخلہ

ترجمان ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایم او یو پر واپسی کی سفارتی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینی وند نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ مسائل کے حل اور اسلام آباد ایم اویو پر واپسی کیلئے سفارتی ثالثی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ایران چاہتا ہے کہ معاہدے میں شامل دوسرا فریق اپنے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے اور طے شدہ امور پر عمل کرے۔
ترجمان نے کہا کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے منظوری حاصل کرنے والے معاہدے کو ایران کا باضابطہ فیصلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس معاہدے کی حیثیت ایران کے سرکاری فیصلے کے طور پر ہے۔
علی زینی وند نے کہا کہ ایران مسائل کا حل سفارتی طریقے سے تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر رابطے اور ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











