اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کوہاٹ دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے، افغان طالبان کا دوہرا معیار بے نقاب

19 ستمبر, 2026 15:25

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری تھا۔ دوسرے حملہ آور کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

کوہاٹ بم دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے پرطالبان ترجمان کا دوہرا چہرہ کھل کر سامنے آگیا، ترجمان طالبان رجیم نے بین الاقوامی چینل پر دہشت گردی کی افغان سرپرستی سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹے دعوے کیے ہیں۔

  کوہاٹ پولیس مسجد میں افغان خودکش بمبار کی شناخت اس بات کا ایک اور واضح ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔

گزشتہ ماہ غلام خان کے قریب افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے پندرہ دہشتگرد مارے گئے تھے، جنوبی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں دراندازی روکتے ہوئے 5 خوارج جہنم واصل کیے تھے۔

سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لیکرموثر کارروائیاں کیں، کل رات، کُرم کے بارڈر پر تشکیل بارڈر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کو چاق و چوبند دستوں نے جوانمردی سے مار بھگایا۔

اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس اورعالمی میڈیا بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں پنپتی دہشت گردی کوآشکارکرچکا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سمیت 20سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

 امریکی جریدے کے مطابق سرحد پاردہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیم القاعدہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کوتربیت فراہم کررہی ہے۔

 صدرسلامتی کونسل کرسٹینا مارکوس لاسن نے بھی کہا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کے تربیتی مراکز،منصوبہ بندی اورمعاونت کوختم کرے۔

چینی مندوب فو کونگ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش، ای ٹی آئی ایم ، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سمیت دیگردہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمتعدد بارواضح کرچکے ہیں کہ افغان طالبان رجیم نے افغانستان کودہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے، طالبان رجیم  افغان سرزمین پرجنگجووں کی بھرتی،تربیت اوراسلحہ کی فراہمی سے دہشتگردوں کی مدد کررہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔