سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی، دہشتگردوں نے اغوا،بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کیلئے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کر لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 6 ٹرک،3 بسیں اور 2 کاریں برآمد ہوئیں، بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضہ میں لے لیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










