نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا سی اسپارک 2026 مشق کا جائزہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سی اسپارک 2026 مشق کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سی اسپارک2026مشق یکم ستمبر سے جاری ہے، مشق میں امن سے جنگی صورتحال میں فوری منتقلی کی تیاریوں کی جانچ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدلتے جنگی تقاضوں کے پیش نظر سی اسپارک2026 میں جدید آپریشنز شامل ہیں، مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ اور ملٹی ڈومین آپریشنز بھی شامل ہیں، سی اسپارک 2026 میں بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع استعمال کیا جارہاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ مہارت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابل تحسین ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










