ایران ضرورت پڑنے پر اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کیلئے فوجی طاقت استعمال کرے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ضرورت پڑنے پر اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کیلئے فوجی طاقت استعمال کرے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے اپنے مطالبات اور شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ جب تک ایران کے حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور امریکی وعدوں پر عمل نہیں ہوتا، آبنائے ہرمز کو معمول کی صورتحال میں واپس لانے کا امکان نہیں ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ مغربی ایشیا میں پرانا امریکی نظام اب پہلے جیسا نہیں رہا۔ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کے لیے ایک نیا علاقائی نظام تشکیل دینا ہوگا۔ خطے کے معاملات میں علاقائی ممالک کا کردار اہم ہے۔
باقر قالیباف کے مطابق ایران جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ تہران صورتحال کے مطابق سفارتی اور دیگر ذرائع استعمال کرے گا۔ ضرورت پڑنے پر ایران اپنے دشمنوں کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران مناسب وقت پر سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط کرے گا۔ ایران کی حکمت عملی میں فوجی اور سفارتی دونوں پہلو شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










