امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کے لیے قطر کی کوششیں تیز

قطری ثالث امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کو ختم کرنے اور باضابطہ مذاکرات کی بحالی کے لیے پسِ پردہ مختلف تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔
قطری ثالث پسِ پردہ رہ کر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مسلسل تجاویز کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیصلہ کن موڈ میں ہوں، ایران کا مکمل خاتمہ، معاشی تباہی یا کوئی معاہدہ کروں گا، امریکی صدر
وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے بات چیت کی جارہی ہے کہ آیا باضابطہ طور پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ممکن ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے خیالات کا تبادلہ کیا جا چکا ہے، جس کے ذریعے ہم کشیدگی کو ختم کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے درست لمحے کی تلاش میں ہیں۔ امید ہے کہ ان سفارتی کوششوں سے کوئی نتیجہ نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہمارے ثالث اس بحث کو مزید آگے بڑھانے کی امید میں مختلف دارالحکومتوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











