پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

فیصلہ کن موڈ میں ہوں، ایران کا مکمل خاتمہ، معاشی تباہی یا کوئی معاہدہ کروں گا، امریکی صدر

21 ستمبر, 2026 09:02

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر فیصلہ کن موڈ میں ہیں اور بہت جلد بڑے فیصلے کیے جائیں گے، میز پر ایران کے مکمل خاتمے سے لے کر معاشی تباہی تک کے تمام آپشنز موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر مکمل طور پر فیصلہ کن موڈ میں ہیں اور بہت جلد بہت بڑی چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کی کہ وہ اپنا رویہ درست کرے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی جارحیت پر دردناک حملے کریں گے، ایرانی عسکری کمانڈ کا امریکا اور اتحادیوں کو سنگین نتائج کا انتباہ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے میز پر موجود چوائسز میں ان کا مکمل صفایا کرنا، انہیں معاشی طور پر تباہ ہونے دینا یا پھر کسی معاہدے پر پہنچنا شامل ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ میں پورے ملک کو کب اور کیسے تباہ کروں؟ انہوں نے مزید زور دیا کہ بہتر یہی ہے کہ ایران اپنا رویہ درست کر لے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔