پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

کسی بھی جارحیت پر دردناک حملے کریں گے، ایرانی عسکری کمانڈ کا امریکا اور اتحادیوں کو سنگین نتائج کا انتباہ

21 ستمبر, 2026 08:58

ایران کی مشترکہ عسکری کمانڈ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر کوئی بھی جارحیت کی گئی تو خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں اور مفادات کو دردناک اور مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران کی مشترکہ عسکری کمانڈ نے امریکہ اور خطے کے ممالک کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی بھی جارحیت کی گئی تو اس کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی اڈوں اور مفادات پر مسلسل اور دردناک جوابی حملے کیے جائیں گے۔

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو اس کے خطے میں موجود تمام اڈے اور مفادات بغیر کسی قدغن یا رعایت کے مؤثر اور دردناک حملوں کی زد میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلئے شرائط پیش کردیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ مجرم امریکا ایک بار پھر اس جنگ میں اپنی شکستوں پر پردہ ڈالنے اور جھوٹے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو صہیونی قوتوں کے فریب اور ڈرامے بازی پر شروع کی گئی تھی اور دجل و فریب کے ساتھ جاری رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایک بار پھر خطے کے چند ممالک کی سبز جھنڈی اور کسی یورپی ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں علاقائی ممالک کو بھی متنبہ کیا گیا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی امریکی جارحیت کے ساتھ صف بندی کرنے سے گریز کریں، ورنہ انہیں اس شرارت میں برابر کا شریک سمجھا جائے گا اور وہ اب طاقتور ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کسی قسم کی نرمی کی توقع نہیں رکھ سکتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔