سعودی عرب کا تنازعات کے پرامن حل اور آزاد جہاز رانی پر زور

سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال کے پیش نظر عالمی قوانین کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ریاستوں کی خودمختاری کے تحفظ اور تنازعات کے پرامن حل کو ناگزیر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکا کا جدید جاسوسی ڈرون مار گرایا
سعودی وزیر خارجہ نے عالمی آبی گزرگاہوں میں آزاد جہاز رانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا تاکہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











