ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکا کا جدید جاسوسی ڈرون مار گرایا

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایک جدید اوربیٹر جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران پر جاری جنگ کے دوران امریکی بغیر پائلٹ کے طیاروں کو گرائے جانے کے تازہ ترین واقعے میں ایرانی فضائی دفاعی یونٹوں نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ایک اوربیٹر جاسوس ڈرون تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کے لیے قطر کی کوششیں تیز
بیان میں بتایا گیا کہ ایران وقت کے مطابق شام 6:30 بجے جنوب مشرقی ایران میں تعینات دیسی ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹمز نے اس پیشرفتہ جاسوس ڈرون کا سراغ لگایا اور اسے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق یہ نظام ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے اندر کام کر رہا تھا اور اس نے اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے اوپر اس امریکی ڈرون کو کامیابی سے روکا اور تباہ کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











