پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

ایران جنگ کے اثرات خطے میں زلزلے کی مانند ہیں، جس کے جھٹکے دور تک محسوس ہو رہے ہیں، قطری وزیر اعظم

21 ستمبر, 2026 09:44

قطری وزیر اعظم نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کو زلزلے سے تشبیہ دیتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کی شرط کے طور پر خودمختاری کا احترام کریں۔

شیخ محمد نے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منسلک قطر اکنامک فورم کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو ایک ایسے فریم ورک کی ضرورت ہے، جس میں خودمختاری کا احترام کیا جائے اور کوئی بھی ریاست دوسری کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکا کا جدید جاسوسی ڈرون مار گرایا

شیخ محمد، جو قطر کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے امریکہ اسرائیل کی ایران جنگ کے معاشی اثرات کو ایک زلزلے سے تشبیہ دی جس کے جھٹکے کی لہریں مشرق وسطیٰ کی سرحدوں سے بہت دور تک پہنچ رہی ہیں اور سلامتی اور استحکام کے بارے میں فرضی تصورات کو چیلنج کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران تقریباً ہر بات چیت کا آغاز سکیورٹی اور کشیدگی کے خاتمے سے ہوتا ہے، پھر توانائی کی سپرسلائی اور شپنگ کے راستوں کی طرف مڑ جاتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ قطر نے ملکی معیشت اور سکیورٹی کی بنیادوں کے اس امتحان کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، لیکن جاری تنازعہ اب بھی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقل سکیورٹی ایسے انتظامات سے نہیں بن سکتی، جو کسی بھی ریاست کو غیر محفوظ چھوڑ دیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔