پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کا فیصلہ عین وقت پر منسوخ کردیا، نیویارک ٹائمز

21 ستمبر, 2026 09:59

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے اصرار کے باوجود یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف فوری فوجی حملے کرنے کا فیصلہ عین وقت پر بدل دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ فی الحال یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ مل کر حملوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو فضائی حملوں کی تیاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مصر اور اردن کی ریاض پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ حوثیوں کے خلاف مداخلت کریں، جس پر صدر نے اپنی ابتدائی ہچک ہچاہٹ کو ختم کرتے ہوئے حملوں کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ تاہم اتوار کے دوپہر تک صدر نے اپنا فیصلہ ایک بار پھر تبدیل کر لیا اور آپریشن کو روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اور آپریشنز سے باخبر افراد نے بتایا کہ کمانڈروں نے اہداف کی فہرستوں کی منظوری دے دی تھی اور فوجی دستے امریکی جنگی جہازوں پر بم لوڈ کر رہے تھے کہ عین اسی وقت حملے کو روک دیا گیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے کی اکثریت اس بات پر شکوک و شبہات کا شکار تھی یا اس نئے محاذ کو کھولنے کی مخالف تھی، کیونکہ امریکی فوج پہلے ہی ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔