امریکا اور نیپال میں کارروائیاں، بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کا عالمی سطح پر گھیرا تنگ کردیا گیا

امریکا اور نیپال میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف اہم کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں فراڈ اور مشکوک کرنسی رکھنے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکا اور نیپال میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں نے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا بھر میں ایک بار پھر عیاں کر دیا ہے۔
امریکی جریدے فریٹ ویوز کے مطابق، امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹرک کی تلاشی کے دوران غیر قانونی بھارتی شہری سمرن پال سنگھ کو فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سمرن پال سنگھ کے خلاف فراڈ کے الزامات کے تحت پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے، شیری رحمان
دوسری جانب نیپالی جریدے راٹوپتی کے مطابق، نیپال کے شہر دھنوشا میں ایک بھارتی شہری کو 13 لاکھ 60 ہزار کی مشکوک مقامی کرنسی برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی پولیس نے مشکوک سرگرمیوں اور سرحدی نقل و حرکت کے باعث موٹرسائیکل کی تلاشی لے کر یہ بھاری رقم برآمد کی۔
عالمی سکیورٹی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت میں قانون کی کمزور گرفت کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











