ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کی توانائی تنصیبات کی بحالی کے نئے منصوبے پر خلیجی ممالک کو تحفظات

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کے فنڈ کا ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والی پائپ لائنز، ریفائنریوں اور اہم توانائی تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کے فنڈ کا ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے، جسے ’’پیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف
تاہم خلیجی ممالک نے اس امریکی منصوبے پر اپنے گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بغیر اس طرح جلدی میں کی جانے والی تعمیر نو سے ایران کی جانب سے دوبارہ حملے کیے جانے کا خطرہ برقرار رہے گا۔
اخبار کے مطابق کویت اور قطر سمیت کئی چھوٹی خلیجی ریاستیں اب بھی اپنے تحفظ کے لیے ہرجرم پر انحصار کرتی ہیں، جبکہ اس منصوبے کے تحت خلیجی اور دیگر علاقائی ممالک سے مزید 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جس کے بعد کل ملا کر 10 ارب ڈالر کا یہ مجموعی فنڈ امریکی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے زیر انتظام چلایا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











