منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات، توانائی منڈیوں میں تناؤ کم کرنے پر اتفاق

22 ستمبر, 2026 09:16

فرانسیسی صدر نے نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد عالمی توانائی منڈیوں کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سپلائی کے نظام کو مستحکم کرنے اور علاقائی مسائل کے سفارتی حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں میکرون نے بتایا کہ نیویارک پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی تاکہ دنیا کو درپیش علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کی توانائی تنصیبات کی بحالی کے نئے منصوبے پر خلیجی ممالک کو تحفظات

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کی حساس توانائی تنصیبات اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی مکمل آزادی کو یقینی بنا کر توانائی کی عالمی منڈیوں میں جاری تناؤ اور دباؤ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی سویلین تنصیبات اور توانائی کے مراکز پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ موراتوریم پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور روس و یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔