منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

بورڈ آف پیس کا غزہ تنازع کے پرامن حل سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی عالمی حمایت کا خیرمقدم

22 ستمبر, 2026 09:18

بورڈ آف پیس نے غزہ تنازع کے پرامن خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے جامع منصوبے اور اس پر عملدرآمد کے روڈ میپ کی زبردست حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے رہنما نیویارک میں جمع ہیں، جہاں بورڈ آف پیس نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومتوں، عالمی تنظیموں اور تمام شراکت داروں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے جامع پلان برائے خاتمہ غزہ تنازع اور اس کے نفاذ کے روڈ میپ کی بھرپور حمایت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کے مشترکہ مقاصد میں ایک مکمل طور پر غیر فوجی اور انتہا پسندی سے پاک غزہ کا قیام، وہاں کے عوام کے لیے فوری، بلاتعطل اور پائیدار انسانی امداد کی فراہمی، بحالی اور تعمیر نو کا عمل، مؤثر فلسطینی سویلین اور سکیورٹی انتظامیہ کی تشکیل اور فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلیوں کے لیے بھی پائیدار سلامتی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات، توانائی منڈیوں میں تناؤ کم کرنے پر اتفاق

تقریباً ایک سال قبل صدر ٹرمپ کے اس پلان نے غزہ کے بحران کے حل کے لیے ایک نئے اور مثبت راستے کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی ممکن ہوئی اور شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔

بورڈ آف پیس نے زور دیا ہے کہ تمام فریقین اب اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں، جو اس نازک جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔