منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

صوبائی وسائل کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کھلی بغاوت ہے، وزیر دفاع

22 ستمبر, 2026 15:23

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف بغاوت اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے والوں کے اخلاقی معیار گٹر میں گر چکے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے خلاف بغاوت کرنا، دارالحکومت پر حملہ آور ہونا اور ان ناپاک مقاصد کے لیے سرکاری ملازمین، وسائل، مشینری، طیارے اور قومی خزانے کا استعمال کرنا کچھ لوگوں کے نزدیک حلال اور جائز سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف پنجاب کی وزیراعلیٰ کی طرف سے باقاعدہ پیمنٹ کرکے سرکاری جہاز کا استعمال کرنا الگ بات ہے اور دونوں صورتوں کی زمین و آسمان میں حد تک فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کی رہائی کے لیے قومی تنصیبات بند کرنے کی دھمکیاں

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج شور مچانے والوں کی عقل پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور ان کے آنکھ کان بند ہو چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ منافقت اور دوہرا معیار ہمارا قومی وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تو شرم و حیا کرنی چاہیے کیونکہ ایک فریق اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پورے صوبے کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف جہاز کے استعمال کا باقاعدہ کرایہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے اخلاقی معیار اب انتہائی نچلی سطح پر گر چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔