آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کی احتجاجی کال مسترد کر دی

آزاد کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کی جانب سے دی گئی نام نہاد احتجاج کی کال کو یکسر مسترد کر دی اور نظام زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔
آزاد جموں و کشمیر کے غیور اور باشعور عوام نے کسی بھی قسم کے انتشار اور فساد کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے نام نہاد احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ دنیا کا شرمناک ترین حراستی مرکز بن چکا ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر
مظفرآباد، نیلم، میرپور اور باغ سمیت آزاد جموں و کشمیر بھر میں مارکیٹیں مکمل طور پر کھلی رہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بحال رہی۔
خطے کے مختلف شہروں میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں روزمرہ کی طرح معمول کے مطابق جاری رہیں۔ عوام نے اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ وہ کسی بھی فتنہ انگیز اور فسادی جتھے کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے اور امن کو ترجیح دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








