بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

23 ستمبر, 2026 11:58

وزیراعظم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور حرمین شریفین پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے عوام، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور آزمودہ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، جو باہمی اعتماد اور گہرے رشتوں پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ترقیاتی سفر کو دونوں اقوام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حالیہ حوثی حملوں، بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس کو لاحق خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے۔

انہوں نے دہرایا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔