امریکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر من و عن عمل کرے گا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تمام دفاعی معاہدوں اور وعدوں کی مکمل پاسداری کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی مضبوط دفاعی معاہدہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سَعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھائے گا۔ انہوں نے سعودی عرب کو امریکہ کا ایک اہم اور کلیدی اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا۔
مارکو روبیو نے سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ حملوں کو شدید تشویشناک قرار دیا اور پائپ لائن کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں ان عسکری تنظیموں اور ملیشیاؤں کی فعال پشت پناہی کر رہی ہے جو عام شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












