نیویارک میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کیخلاف شدید احتجاج، 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

نیویارک میں اقوام متحدہ سے اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے موقع پر شدید احتجاج کیا گیا، جہاں غزہ میں جاری جنگ اور امریکی فوجی امداد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 100 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کے دورے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران نیویارک میں متعدد احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں 100 سے زائد افراد کو مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ یہ مظاہرین غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر جوابدہی اور امریکہ کی جانب سے فوجی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یہودی آواز برائے امن کے مطابق، اقوام متحدہ کے قریب ہونے والے احتجاجی دھرنے میں مشہور شخصیات، منتظمین اور سیاستدانوں سمیت 400 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس دھرنے کی قیادت مذکورہ تنظیم اور نیویارک کے ڈیموکریٹک سوشلسٹس نے کی۔ مظاہرین کا مقصد نیویارک کے اس کردار کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا، جو وہ اسرائیل کی امریکی حمایت میں ادا کر رہا ہے۔ اس سے قبل نیویارک کے ائیرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران فوجی اور دھماکہ خیز کارگو ترسیلات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، ہسپانوی وزیر اعظم
پولیس نے مظاہرین کو سڑک خالی کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں 100 سے افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ ان میں سے نو افراد منتخب عہدیدار اور منصب کے امیدوار تھے۔ ڈیموکریٹک کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نامزد امیدوار داریالیزا اولیویرا بھی زیر حراست رہنے والوں میں شامل تھیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کا تعلق دی ہیگ کی عدالت سے ہے، نیویارک کی سڑکوں یا اقوام متحدہ کے فورم سے نہیں۔
کچھ دیر بعد ہزاروں مظاہرین نے فلسطین یوتھ موومنٹ اور دی پیپلز فورم کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی طرف ایک اور احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ شہر عالمی قانون کے مفروروں یا جنگی مجرموں کے لیے کبھی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












