جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں سرحد پار فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا

25 ستمبر, 2026 12:45

ضلع کیچ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انتہائی کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے دور افتادہ اور ناہموار علاقے مزابند رینج میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو مصدقہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ پاک ایران سرحد کے انتہائی قریب کچھ دہشتگرد مشکوک انداز میں نقل و حرکت کر رہے ہیں اور وہ اس دوران ملکی قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے سرحد عبور کر کے ایران فرار ہونے کی تاک میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چمن سیکٹر پر طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کا بھرپور جواب، کئی افغان پوسٹیں تباہ

سکیورٹی فورسز نے بروقت قدم اٹھاتے ہوئے ان کی اس گھناؤنی نقل و حرکت کو ٹریس کیا اور ان کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر کے گھیر لیا۔

اس کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا ایک خطرناک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن کر جہنم واصل ہو گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے حکام نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کی دھرتی سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور صوبے میں امن کے قیام تک آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔