اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

اسرائیل مسجد اقصی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خالد مشعل

27 ستمبر, 2026 13:10

حماس کے رہنما خالد مشعل نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی اقدامات کا مقصد اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خالد مشعل نے اپنے بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام تر اقدامات اور کارروائیوں کا بنیادی مقصد اس مقدس مقام پر مکمل کنٹرول اور تسلط قائم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کیخلاف شدید احتجاج، 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ان مجرمانہ اقدامات میں مسجد اقصی کی چالیس دن کی بندش، انتہا پسند یہودی گروہوں کے داخلے کے لیے وقتی تقسیم کا نفاذ اور کمپلیکس کے اندرونی اہم حصوں کو خالی کر کے مکانی تقسیم کی کوششیں شامل ہیں۔

خالد مشعل نے واضح کیا کہ مسجد اقصی اس وقت تاریخ کے ایک انتہائی اہم موڑ پر کھڑی ہے اور اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے فوری طور پر ایک مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ مسجد اقصی کا رُخ کریں تاکہ وہاں مستقل موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے، اور پوری عرب و اسلامی دنیا کے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکلیں اور بھرپور آواز بلند کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔