اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین بھتہ خور گرفتار

27 ستمبر, 2026 13:20

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان سائٹ ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھتہ خوروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد ریحان، طفیل احمد عرف استاد اور عبدالرحیم عرف آر کے کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لیاری گینگسٹر کے معروف بلال پپو اور ماما یعقوب گروہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائی، 11 دہشت گرد جہنم واصل

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان کباڑ مارکیٹ کے تاجروں سے زبردستی بھتہ وصول کرنے کی وارداتوں میں طویل عرصے سے ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے بھتہ نہ دینے والے تاجروں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ کی متعدد وارادتیں بھی کی ہیں۔

پولیس اور رینجرز کے مطابق زخمی ملزم طفیل احمد عرف استاد بینکوں سے بھاری رقوم نکالنے والے معصوم شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ان ملزمان نے دس ستمبر کو میراں ناکہ سے فرار ہونے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔