آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ متاثر

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر متاثر ہو گئی ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی انٹرنیٹ سروسز میں جزوی طور پر تعطل دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹ جانے کے باعث چند سروس فراہم کرنے والے اداروں کے نیٹ ورک میں یہ جزوی خرابی پیدا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین کا غزہ کے معصوم بچوں پر وزیراعظم شہباز شریف کے دل سوز کلمات پر خراج تحسین
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں یہ خرابی مقامی اور گردونواح کے چند مخصوص علاقوں تک ہی محدود ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں بالخصوص وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بلا تعطل جاری ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے شمالی ریجن کے کچھ علاقوں میں سروس ضرور متاثر ہوئی ہے لیکن شہریوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ ٹیلی کام آپریٹرز کی تکنیکی ٹیمیں خراب ہونے والی آپٹیکل فائبر کیبل کی فوری مرمت اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔ متاثرہ تمام علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اس تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور آپٹیکل فائبر کیبل کی مکمل مرمت کے بعد سروس کو بحال ہونے میں چند گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










