شمالی کوریا کی ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سابق امریکی صدور کی ناکامی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اس لیے ایٹمی ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوا، کیونکہ سابق امریکی صدور انہیں بروقت روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اس وقت ایک دلچسپ جواب دیا، جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ شمالی کوریا کو تو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے جبکہ وہ ایران کے معاملے پر بارہا تہران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے سختی سے روکنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا نئے قسم کے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ، جاپان اور جنوبی کوریا کی مذمت
اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شمالِی کوریا کو اس وقت ایک مختلف امریکی صدر کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو ان کی اس پیش قدمی کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔
امریکہ صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ان کے ذاتی دوست ہیں اور وہ دنیا بھر میں صرف ان کی ہی قدر و عزت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس آج ایک بہت بڑی ایٹمی صلاحیت موجود ہے، لیکن اس کے لیے انہوں نے اپنے ملک کے سابق صدور کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا، جنہوں نے وہ سخت اور بروقت اقدامات نہیں کیے، جو میں نے اپنے دورِ صدارت میں اختیار کیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












