بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مفت سم کیسے ایکٹیویٹ ہوگی؟ اہم ہدایت

Big News for BISP Beneficiaries
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز خواتین کو ای والٹ کے ذریعے ادائیگی کے نظام میں شامل کرنے کے لیے مفت سم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مفت سم حاصل کرنے والی بعض خواتین کے لیے اس کی ایکٹیویشن کے طریقہ کار سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں، جس پر بی آئی ایس پی کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔
بی آئی ایس پی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق متعلقہ خواتین کی سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی کے دفتر میں متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔
انہوں نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ سم وصول کرتے وقت بی آئی ایس پی کے عملے سے کہیں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود ڈال کر دی جائے تاکہ ایکٹیویشن کے عمل میں انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بینیفشریز کو چاہیے کہ سم کسی غیر متعلقہ فرد سے ایکٹیویٹ کرانے یا اپنی ذاتی معلومات غیر ضروری طور پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ای والٹ کے ذریعے ادائیگی کے نظام کا مقصد مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹل بنانا اور ادائیگیوں کے نظام کو مزید منظم کرنا ہے۔
اگر کسی خاتون کو سم کے اجرا یا ایکٹیویشن کے حوالے سے مسئلہ درپیش ہو تو اسے متعلقہ بی آئی ایس پی مرکز سے رابطہ کرکے اپنی شکایت یا مسئلے کی تصدیق کرنی چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










