ریاست کے خلاف تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، آزاد کشمیر میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کا پیغام

دھیرکوٹ میں فسادی جتھے کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل طاہر رفیق کے اہلخانہ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے فسادیوں کو دوٹوک پیغام دے دیا۔
یکم اکتوبر 2025 کو دھیرکوٹ میں فسادی جتھے کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل طاہر رفیق کے اہلخانہ کو شہید کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔
شہید کے اہلخانہ نے ریاست میں انتشار اور پرتشدد مظاہرے کرنے والے فسادی جتھے کو واضح پیغام دیا ہے کہ ریاستی رٹ کو کمزور کرنا اور اپنے ہی لوگوں کے خلاف تشدد کا راستہ اپنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کو ایک اور جھٹکا، مزید 4 کارندوں کا لاتعلقی کا اعلان
شہید کانسٹیبل طاہر رفیق کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے ریاست کے امن و سکون کے لیے اپنی جان قربان کی، جس پر مجھے فخر ہے۔
اسی طرح شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے ریاست کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پورے خاندان کو اس قربانی پر فخر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












