ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں خصوصی نشست، طالبات کے ابہام دور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی سے نشست میں قومی امور پر گفتگو کی اور مختلف ابہام دور کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔
اس نشست کے دوران انہوں نے طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیئے۔ براہ راست سوال و جواب کے اس سیشن سے طالبات کو قومی امور سے متعلق حقائق جاننے کا بہترین موقع ملا، جس سے ان کے کئی ابہام اور غلط فہمیوں کا بھی ازالہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں سرحد پار فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی معلومات تک محدود نہیں ہے، بلکہ طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
طالبات کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ گمراہ کن مواد سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سے کرنا اشد ضروری ہے۔
فیکلٹی ممبران نے اکیڈیمیا اور قومی اداروں کے درمیان براہ راست روابط کو انتہائی اہم قرار دیا، جبکہ طالبات نے ایسی معلوماتی نشستوں کے تسلسل پر زور دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










