جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

ایشیئن گیمز شوٹنگ ایونٹ، پاکستان کے گلفام مصطفی فائنل میں پہنچ گئے

01 اکتوبر, 2026 12:41

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشیئن گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے گلفام مصطفی بشیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشیئن گیمز کے شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کا ایک اور میڈل پکا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

شوٹنگ کے انتہائی مشکل اور کڑے مقابلوں میں پاکستان کے گلفام مصطفی بشیر نے فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی ہے۔

گلفام نے کل اٹھائیس ممالک کے نامور شوٹرز کے درمیان شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز مینز پچیس میٹر ریپڈ فائر کیٹیگری میں چھٹا نمبر حاصل کر کے اپنے نام کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔