قومی کرکٹر محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو خط، دو اکتوبر کو انکوائری میں پیش ہونے کی تصدیق

قومی کرکٹر محمد رضوان نے خط میں لکھا کہ مجھے نوٹس موصول ہو گیا ہے اور میں دو اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہوں گا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوئے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، لیکن نئے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوئے کے الزامات کا کوئی ذکر نہیں ہے، اس لیے صورتحال کو واضح کیا جائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انکوائری کا تعلق اب بھی آن لائن بیٹنگ یا جوئے سے ہے اور پیکا 16 کی کون سی مخصوص شقیں اس انکوائری سے متعلق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی
محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ میرا موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہے، جسے بغیر کسی تاخیر کے فارنزک معائنہ مکمل کر کے فوری طور پر واپس کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ مجھ پر اصل الزام کیا ہے، تاہم میں قانونی انکوائری کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












