جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑدیا

01 اکتوبر, 2026 17:30

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بات کریں گے، ایک اور فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی جانب سے اسٹیج کیاگیا ہے، 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کی، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشتگرد کو ماراگیا ہے، دعویٰ کیاگیا کہ لشکر طبیہ کے دہشتگرد کی لاش بھی مل گئی ہے، دہشتگرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشتگرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپر مین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بعد میں جو تفصیلات فراہم کیں اس میں دہشت گرد کا نام آصف الیاس سے جوڑ دیا گیا جب کہ محمد آصف یہاں آپ سب کے سامنے بیٹھا ہے۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا جہاں آصف الیاس نے میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کیا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

محمد آصف کا کہنا تھا کہ  میں ڈسٹرکٹ اٹک پنڈی گھیب کا رہنے والا ہوں،کل مجھے دوستوں کے فون آئے کہ مجھے بھارتی فورسز نے ماردیا ہے، انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کردیا ہے، شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں، مجھے حیرت ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں تو مجھےکیسے بھارتی فوج نے شہیدکردیا ہے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ 2023  میں ایس ایس جی سے ریٹائر ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں،  بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام کی شدید مذمت کرتا ہوں، میں ایک سکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں،  بھارت نے میرے ملک پر غلط الزام لگایا ہے،  میں زندہ ہوں، راولپنڈی میں رہتا ہوں، آپ کے سامنے ہوں۔

دہشتگردی واقعات میں بھارت دہائیوں سے ملوث رہا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس خطے میں دہشتگردی واقعات میں بھارت دہائیوں سے ملوث رہاہے، بھارت دہائیوں سے دہشتگرد تنظیموں کی سہولتکاری اورفنڈنگ کرتاآیاہے، بھارت اب خود اپنی ٹریٹ کا وکٹم ہوگیاہے، بھارت سمجھتا ہے ہرمسئلے کو دہشتگردی کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے، بھارت کی دہشتگردی کے شکارخود بھارت کے لوگ بھی ہیں۔

افغان طالبان بھارت سے متعلق کہتے ہیں کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت مسلمانوں، سکھوں، دلتوں، مسیحوں کو دہشتگردی کانشانہ بناتاہے، بھارت آئینہ دکھاتا ہے تو خود دہشتگرد نظرآتا ہے اس لیے دوسروں پر الزام لگاتاہے، افغان طالبان بھارت سے متعلق کہتے ہیں کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے، افغان طالبان کی دہشتگردی بھی بھارت کا ایک چہرہ ہے۔

آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارا واسطہ ایک گھٹیا دشمن سے پڑا ہے، آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، بدقسمتی ہے ہمارے پاس ایسا پڑوسی ہے جو انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہے، افسوس ہے ایک ایسا پڑوسی ہے جو مسائل کا حل دہشتگردی کو سمجھتا ہے، بھارتی فوج سیاسی بن چکی ہے، جھوٹ کی ذمہ داری بھی لے لیتی ہے، بھارتی فوج اس لیے جھوٹ بولتی ہے کیونکہ ان کا ایجنڈا ہندووتوا ہے، بھارتی فوج اپنے ہندووتوا کے پولیٹکل ماسٹرز کو خوش کرنے کیلئے جھوٹ بولتی ہے۔

بھارت نے اگر کوئی مہم جوئی کی تو اس بار ہمارا جواب بڑا دردناک ہوگا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، حکومتیں سیاستدان بناتے ہیں، باربار کہا سیاست سے متعلق کسی چیز کاجواب نہیں دوں گا، صوبائی حکومتوں سے رابطے اورکام وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ملکی سیکیورٹی اور دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا یہ پالیسی ہے، ملکی سیکیورٹی، دفاع اور سلامتی کیلئے جو ضروری ہوگا کریں گے، بھارت کے اس جھوٹ پر ہمارے سفارتکار عالمی فورم پر بھرپورجواب دیں گے، یقین دلاتے ہیں کہ اس دفعہ کاہمارا جواب بڑادرد ناک ہوگا۔

مکہ الائنس پر میڈیا پر بات نہیں کی جاسکتی

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مکمل پُرعزم ہے، مکہ الائنس پر میڈیا پر بات نہیں کی جاسکتی، مکہ الائنس کے تحت دفاعی تعاون کی معلومات مکمل طور پر کانفیڈینشل ہیں، حرمین شریفین کی سکیورٹی پر پاکستان کی کمٹمنٹ ابسلوٹ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔