جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خبر، منافع کی شرح بڑھا دی گئی

02 اکتوبر, 2026 09:39

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو متعدد سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع ملے گا۔

نئی شرحوں کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع 12 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 12.72 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح میں 19 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 60 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.76 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 11.82 فیصد ہوگیا۔

اسلامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

تین سالہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.57 فیصد جبکہ پانچ سالہ اکاؤنٹ پر 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر بھی تازہ شرحوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔