برطانوی فضائی اڈے پر حملے کی سازش کے الزام میں ایرانی نژاد شہری گرفتار

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے الزام میں ایک ایرانی نژاد شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر سے 25 سالہ ایک ایرانی نژاد شخص کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برہم نے انکشاف کیا تھا کہ اس واقعے کے پیچھے ایران کے ملوث ہونے کے مضبوط اشارے موجود ہیں، جس سے امریکی انٹیلی جنس کے اس مؤقف کو تقویت ملی کہ اس گھناؤنے پلاٹ میں کسی غیر ملکی قوت کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عباس عراقچی نے برطانوی فضائی اڈے کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا
انسداد دہشت گردی پولیس کی سینئر کوآرڈینیٹر ویکی ایوانز کا کہنا ہے کہ گلوسٹر شائر کے واقعات سے جڑی یہ تحقیقات انتہائی پیچیدہ نوعیت کی ہیں اور ماہر ٹیمیں تمام ممکنہ زاویوں سے چھان بین کر رہی ہیں۔
دوسری جانب، تہران نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کیا اور برطانیہ کے نامناسب رویے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












