ایران نے جوہری تنصیبات تک رسائی کی پیشکش کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

ایران نے بلومبرگ کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں جوہری پروگرام سے متعلق کوئی تجویز پیش کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایک باخبر ایرانی ذریعے نے عالمی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کی اس خبر کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر یورپی اور علاقائی سفارت کاروں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طیارہ واقعہ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلنے کیلئے اسرائیلی فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی ٹی وی
اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات (فردو، نطنز اور اصفہان) تک رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی ذریعے نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ثالثوں کے ساتھ ہونے والی ان ملاقاتوں میں جوہری پروگرام یا اس سے متعلقہ امور پر کوئی بحث نہیں کی گئی، اس لیے اس قسم کی خبریں حقائق کے بلکل منافی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












