جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

ایران جوہری عزائم سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، 60 فیصد یورینیم کی افزودگی جاری ہے، امریکی سفیر

02 اکتوبر, 2026 10:48

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران ساٹھ فیصد تک یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے، جس کا کوئی قابل اعتبار پرامن مقصد نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر مائیک والٹز نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ اپنے جوہری عزائم کو ترک کرنے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کی آبنائے ہرمز کی بحالی پر زور، ایران کی افزودہ یورینیم اپنے ملک منتقل کرنے کی ایک بار پھر پیشکش

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت ساٹھ فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے، جس کا کوئی بھی قابل اعتبار شہری یا پرامن مقصد نہیں بنتا، اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو بار بار ایران تک رسائی سے روکا گیا ہے۔

مائیک والٹز نے مزید کہا کہ ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے صرف دو ہفتے قبل ہی عدم تعمیل کی وجہ سے ایران کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ریفر کیا تھا، لیکن اس کے باوجود ایرانی مذاکرات کار ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبات کو مسترد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تہران نے امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور نان پرولیریشن ٹریٹی کے تحت افزودگی اس کا قانونی حق ہے۔ ایرانی حکام نے ایجنسی پر سیاسی جانبداری کا الزام بھی لگایا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔