امریکی کانگریس میں نیا بل پیش، مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ

امریکی کانگریس میں قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کو روکنے کے لیے اسٹاپ دی سیٹلمینٹس ایکٹ متعارف کرا دیا۔
امریکی کانگریس کی رُوزا ڈیلاورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ دیگر قانون سازوں کے ساتھ مل کر کانگریس میں اسٹاپ دی سیٹلمینٹس ایکٹ پیش کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بستیوں کی حمایت کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی اور جبری بے وطنی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طیارہ واقعہ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلنے کیلئے اسرائیلی فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی ٹی وی
اس نئی قانون سازی کا مقصد بستیوں کی توسیع میں ملوث افراد پر پابندیاں عائد کرنا اور اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنا ہے۔
روزا ڈیلاورو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکار روزانہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد حملے کرتے ہیں، اس لیے ان بستیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
اس بل کو متعارف کرانے والوں میں جوکین کاسترو کے ساتھ ساتھ مڈلین ڈین، گریگ کاسار، سارہ جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار جیسے نمائندے بھی شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












