افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح کارروائیاں تیز، بدخشاں میں اہم انٹیلی جنس افسر ہلاک

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف سرگرم مسلح تنظیموں نے اپنی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے بدخشاں میں اہم طالبان کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان کے مطابق جنگجوؤں نے بدخشاں کے مرکز فیض آباد کے چھٹے ضلع میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے طالبان انٹیلی جنس کے نائب کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے مختلف صوبوں میں خونریز جھڑپیں، 9 طالبان اہلکار ہلاک
اس ہدف شدہ حملے کے نتیجے میں طالبان کا انٹیلی جنس نائب اور اس کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔ افغانستان انٹرنیشنل اور مقامی میڈیا ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی میں طالِبان کے ڈپٹی انٹیلیجنس افسر صفی اللہ متوکل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا کہنا ہے کہ افغان طالِبان جیسے دہشت گرد اور غیر قانونی رجیم سے ملک کو مکمل نجات دلانے کے لیے افغانستان بھر میں اس طرح کی ٹارگٹڈ کارروائیاں اور حملے بدستور جاری رہیں گے۔ اس بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کی وجہ سے ملک میں سیکیورٹی بحران انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












