امریکا کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر بے معنی ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں کیونکہ جب بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، جنگ مسلط کر دی جاتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آرمینیا کے وزیر خارجہ اور عالمی تجارت ارارات میرزویان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی ہم مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، اس کے فوراً بعد ہم پر جنگ مسلط کر دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
انہوں نے کہا کہ اب تک امریکہ مذاکرات کے بعد 3 بار ہم پر حملے کر چکا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کسی قسم کے مکالمے کے خواہاں نہیں ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے اپنے وعدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کے بعد ایرانی قوم امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کی مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دشمن کے ساتھ مذاکرات بلکل بے معنی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر قاتلانہ حملوں، پابندیوں، دباؤ اور دھمکیوں میں ملوث ہے اور معاہدوں کو پامال کرتا ہے۔ ہمارے لوگ بھی اس طرح کے طرز عمل کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








