فوجی محاذ کی طرح امریکہ کو معاشی جنگ میں بھی شکست کا سامنا ہوگا، محسن رضائی

جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو جس طرح فوجی محاذ پر شکست ہوئی، اسی طرح اسے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی، آبنائے ہرمز دباؤ کے تحت نہیں کھولی جائے گی۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ واشنگٹن کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ اقتصادی ناکہ بندی کو کامیاب ظاہر کرنے کی کوششوں میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی اقتصادی جنگ میں یقینی طور پر ناکام ہو جائے گا، بلکل اسی طرح جیسے وہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
محسن رضائی نے اقتصادی خبروں کی ویب سائٹ بلومبرگ کے ایک حالیہ مضمون کا حوالہ دیا، جس میں بیسنٹ کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ ایران پر امریکی جارحیت کے امریکی معیشت بالخصوص بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی معاشی جنگ سے ایرانی معیشت کے انہدام کو کامیابی سے روک دیا، گورنر مرکزی بینک
انہوں نے کہا کہ بیسنٹ کی تخیلاتی پیشگوئیوں کی کوئی ساکھ نہیں تھی اور ان کا تازہ ترین پروپیگنڈا زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوگا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے بارہا کہا ہے کہ ناکہ بندی ایران کو امریکی شرائط ماننے پر مجبور کر دے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
محسن رضائی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز صرف اسی صورت میں کھولی جائے گی جب امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے اور ملک پر عائد پابندیوں اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے تہران کی شرائط کو تسلیم کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے فوجی جنگ ہاری ہے اور آپ اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوں گے، ہرمز کو دھمکیوں یا دباؤ سے نہیں کھولا جائے گا اور ایران پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












