روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں لگاتار کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں ستمبر کے آخری کاروباری روز ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ ایک پیسا کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر 1روپپہ ایک پیسا سستا ہوکر 287 روپے 74 پیسےکا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/K9pF3QxMS3#SBPExchangeRate pic.twitter.com/gXBbpXqugl
— SBP (@StateBank_Pak) September 28, 2023
انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 2 پیسے جب کہ ستمبر میں17 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 288 روپےکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 5 روپے 50 پیسے جب کہ ستمبر میں35 روپے سستا ہوا ہے۔
Catch all the کاروبار News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












