سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالرز اضافے سے 2944 فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روہے اضافے سے 3440 روپے ہوگئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










