مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی

ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت نیچے آگئی
کراچی میں کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 714 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کم ہو کر 2 ہزار 930 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











