جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

رمضان میں دودھ کتنے روپے فی لیٹر ملے گا؟ اہم خبر آگئی

22 فروری, 2025 08:56

پشاور میں رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کے پیش نظر دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نرخ نامے کو واضح جگہ پر آویزاں کریں، تاکہ صارفین کو قیمتوں کے بارے میں شفافیت فراہم کی جاسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھینس کے دودھ کی قیمت 6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

دہی کی قیمتوں کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے پلس کیٹیگری دہی کی قیمت 240 روپے فی کلوگرام جبکہ اے کیٹیگری دہی کی قیمت 210 روپے فی کلوگرام ہوگی۔

رمضان کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے یہ اقدام انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔