ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی، جس کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل خام تیل حاصل ہوا ہے۔
ماڑی انرجیز کے مطابق اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔ وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، جو اس بلاک میں 55 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔ ماڑی انرجیز کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔
ماڑی انرجیز کے ترجمان کے مطابق یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل میں اضافے کا باعث بنے گی اور توانائی کے شعبے کو تقویت دے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










