ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عید کی آمد آمد، نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

27 مارچ, 2025 16:31

عید پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

عید کے موقع پر نئے نوٹوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی بلیک مارکیٹ میں ان کی غیرقانونی فروخت تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں کھلے عام بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں، جبکہ بینکوں میں نئے نوٹ دستیاب نہ ہونے کے باعث شہریوں کو بلیک میلرز کے ہاتھوں بھاری اضافی رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 روپے والی گڈی 1,500 روپے، 20 روپے والی گڈی 2,500 روپے اضافی کے عوض فروخت ہو رہی ہے، جبکہ 50 روپے کے نئے نوٹوں والی گڈی پر 1,000 روپے تک اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح 100 روپے والی گڈی کے لیے شہریوں کو 1,000 سے 1,500 روپے تک اضافی ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر بچوں کو خوش کرنے کے لیے نئے نوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن بینکوں میں قطاروں کے باوجود نوٹ دستیاب نہیں ہوتے۔ اکاؤنٹ ہولڈرز نے شکایت کی کہ بینک اہلکار بھی نئے نوٹ جاری کرنے میں غیر ضروری مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام مجبوراً بلیک مارکیٹ کا رخ کر رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔