بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
عالمی سائبر سیکیورٹی فرم کیسپرسکی کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2023 سے 2024 کے درمیان ڈیٹا چوری کرنے والے خطرناک مالویئر "انفو اسٹیالر” کے حملوں میں 23 لاکھ بینک کارڈز کی تفصیلات ڈارک ویب پر لیک ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں تقریباً 26 ملین ڈیوائسز اس مالویئر سے متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے صرف 2024 میں ہی 9 ملین سے زائد ڈیوائسز ہیک ہوئی ہیں۔
انفو اسٹیالر مالویئر کیا ہے؟
انفو اسٹیالر ایک انتہائی خطرناک مالویئر ہے جو نہ صرف صارفین کے بینک کارڈز اور مالیاتی معلومات چراتا ہے بلکہ صارف کی ذاتی اسناد، کوکیز اور دیگر اہم ڈیٹا بھی حاصل کر لیتا ہے۔ یہ چوری شدہ معلومات لاگ فائلوں میں جمع کی جاتی ہیں اور پھر ڈارک ویب کی انڈرگراؤنڈ مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش کر دی جاتی ہیں۔
مالویئر کیسے پھیلتا ہے؟
ماہرین کے مطابق انفو اسٹیالر کسی ڈیوائس کو اس وقت متاثر کرتا ہے جب صارف لاعلمی میں کسی بدنیتی پر مبنی فائل کو ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے۔ یہ فائل بظاہر کسی جائز سافٹ ویئر کی شکل میں ہو سکتی ہے۔ یہ مالویئر فشنگ لنکس، ہیک شدہ ویب سائٹس، ای میلز یا میسنجرز کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ذاتی ڈیوائسز بلکہ کارپوریٹ نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بناتا ہے۔
متاثرہ ڈیوائسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ
کیسپرسکی کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کے ماہر سرگئی شیربیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈیوائسز کی اصل تعداد رپورٹ میں بتائی گئی تعداد سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "سائبر مجرم چوری شدہ ڈیٹا کو مہینوں یا سالوں بعد ڈارک ویب پر لیک کرتے ہیں، اس لیے جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، مزید انفیکشنز سامنے آتے رہتے ہیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق 2024 میں متاثرہ ڈیوائسز کی تعداد 20 سے 25 ملین تک ہو سکتی ہے۔”
صارفین کے لیے حفاظتی اقدامات
کیسپرسکی نے انفو اسٹیالر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک خصوصی ویب پیج لانچ کیا ہے جہاں صارفین کو اس مالویئر سے بچاؤ کے لیے آگاہی دی گئی ہے۔ ماہرین نے صارفین کو درج ذیل اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے:
اگر شبہ ہو کہ بینک کارڈ کی تفصیلات لیک ہو گئی ہیں تو فوری طور پر بینک سے رابطہ کریں۔
تمام بینک اطلاعات پر نظر رکھیں اور کارڈز دوبارہ جاری کروائیں۔
بینک ایپس اور ویب سائٹس کے پاس ورڈز تبدیل کریں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










