سونے کی قیمت ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر، فی تولہ 5 لاکھ روپے سے اوپر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نرخ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 811 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 404 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










