سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 5 لاکھ 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

FBR Decides to Take Action Against Jewelers Outside Tax Net or Paying Low Taxes
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے، جس سے سونا مسلسل مہنگائی کے رجحان پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 825 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 110 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 514 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










